وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا 27 واں اجلاس ہوا ۔
اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 4041 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں 3149 منفی ، 407 مثبت اور 485 کا نتیجہ آنا باقی ہے جبکہ اس وقت 796 مریض زیر علاج ہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری ، آئی جی ، کور 5، رینجرز ، ڈبلیو ایچ او، ایف آئی اے ، پاک نیوی ، ایئرپورٹ ، فوکل پرسن ایم بی دھاریجو اور دیگر شریک ہوئے ۔
یاد رہے اس سےقبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 407 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 8 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 5 کیسز آئے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کا 26 واں اجلاس
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی ہے جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 3 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 88 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 13 ، پنجاب میں 35 اور خیبرپختونخوا میں 40 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 407 ، بلوچستان میں 110 ، خیبرپختونخوا میں 78 ،اسلام آباد میں 15 ، گلگت بلتستان میں 80 ، پنجاب میں 281 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
