Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی ملک میں خواتین مارچ کرے گی، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی ملک میں خواتین مارچ کرے گی، سراج الحق
جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 7مارچ کو کراچی اور 8مارچ کواسلام آباد، لاہوراور پشاور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں خواتین مارچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  بھارت میں مسلم آبادی اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے حالات پر اظہار افسوس ،عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ۔

اپنے بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی فاشسٹ حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف منظم کاروائی کا آغاز کررکھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے لیے قید خانہ بنتا جارہا ہے  جبکہ بھارت میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی  میں مسلمانوں کا قتل عام  بھی ہورہا ہے ۔

عورت مارچ کےمنتظمین کوحدودمیں رہنے کی ہدایت

Advertisement

سینیٹر سراج الحق  کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو ماں بہن بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے عزت و وقار اور احترام کا مقام دیا ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی  کہنا تھا کہ  مغرب میں خاندانی نظام کے ٹوٹنے کی سب سے زیادہ سزا عورت کو ملی ہے، خواتین کیلئے علیحدہ یونیورسٹیاں ،میڈیکل کالجز ہونے چاہئیے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہیں، خواتین کو وراثت میں حصہ دیا جائے اور ملک میں خواتین کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں یکساں حقوق دئیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سال بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہور کے علاوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے اور اہم شہروں میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر