Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی روک تھام کے لئے ایئرپورٹ ہوٹلوں میں زونز کا قیام کردیا

Now Reading:

کورونا کی روک تھام کے لئے ایئرپورٹ ہوٹلوں میں زونز کا قیام کردیا
کراچی ائیرپورٹ

کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کی پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ہوٹلوں میں ایک علیحدہ زونز کا قیام کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے احکامات جاری کئے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایرپورٹ ہوٹل کا ایک زون این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورنٹاین کے مقاصد کے لیے 34 کمروں پر مشتمل ایک حصہ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا گیا ہے کیونکہ این ڈی ایم اے نے ایرپورٹ ہوٹل سے متعلق درخواست کی تھی جبکہ این ڈی ایم اے کے حوالے کیا گیا 34کمروں والا زون ہوٹل کے بقیہ حصوں سے کچھ فاصلے پر ہے۔

20 لاکھ راشن بیگس غریب عوام میں بھیجنے کی ہدایت

Advertisement

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کورونا وائرس سے  نمٹنے کے اقدامات میں  پی آئی اے ملک کو قوم کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ زیراعظم عمران خان تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی صوبے کو وفاق پر انگلیاں اٹھانے کی ضرورت نہیں وہ تمام صوبوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ملک میں سماجی سرگرمیاں ختم کرنے اور صفائی کی ضرورت ہے،عوام حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ اگر اس وقت متحد نہ ہوئے تو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، وزیراعظم کی ہدایات پر این ڈی ایم اے کام کر رہی ہے اور کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح بہت زیادہ ہے، جنہیں وائرس کی تشخیص ہوئی، تعاون کریں گے تو جلد ریکور ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ایئرپورٹ ہٹلوں کو کورنٹائین میں تبدیل کی جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی مریض آیا تو اسکو فوری طور پر ائیرپورٹ ہوٹل منتقل کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ ہوٹل میں قائم کورنٹائین سینٹر این ڈی ایم اے کے ماتحت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر