Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان جنوبی ایشیا میں صف اول کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان جنوبی ایشیا میں صف اول کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
bilawal

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں صف اول کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا محنت کشوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر طبقہ کا  معاشی ہو رہا ہے جس کا ذکر میں نے پہلی تقریر میں کیا تھا اور گذشتہ پندرہ ماہ سے عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے سے پوچھیں کہ کتنے لوگ بیروزگار کئے گئے اور جتنے لوگ بیروزگار گذشتہ پندرہ ماہ میں ہوئے تاریخ میں نہیں ہوئے اور جتنی مہنگائی گذشتہ پندرہ ماہ میں ہوئی تاریخ میں نہیں ہوئی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مزدوروں اور پاکستان کے عوام کے معاشی حقوق پر سودیبازی کرتی ہے اور پھر موڈیز اور بلوم برگ کا حوالا دیتے ہیں کہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے۔

Advertisement

بلاول نے بچپن میں کرپشن کے بڑے کارنامے سرانجام دئیے

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اور موجودہ حکومت کا فرق یہ ہے کہ ہم کہتے کہ یہ پیسہ مزدور کو دو پھر دیکھو معیشت کیسے چلتی ہے کیونکہ ہماری حکومت میں محنت کش کے ہاتھ میں آیا پیسہ پوری معیشت میں جائے گا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ دس سال کے اعداد و شامت دیکھیں 2008ء سے 2013ء میں عالمی مالی بحران تھا  اور دو سیلاب بھی آئے تھے اس کے باوجود معشیت بہتر ہوئی ، روزگار بڑھا ، تنخواہوں میں اضافہ ہوا لیکن اب پی پی پی معاشی قتل کے خلاف جدوجہد شروع کر رہی ہے کیونکہ مزدوروں اور پی پی پی کا رشتہ کوئی عام رشتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو حق ملے ان کا کام ہوا ، تنخواہوں اور ہینشیون میں اضافہ ہوا تو پی پی دور میں ہوا اور آگے جا کر حقوق میں اضافہ بھی پی پی پی دور میں ہوا ہے۔

ہم نے پاکستان کو نئی صدی کیلئے نئی لیبر پالیسی لانا ہوگی کیونکہ پاکستان میں ہم کم از کم تنخواہ کی بات کرتے تھے لیکن اب ہمیں ایک گذارے کی تنخواہ کا مطالبہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تنخواہ جس سے مزدور اپنی زندگی گزار سکے ، بچے تعلیم اور بزرگوں کا علاج کروا کر اپنا گھر چلا سکے، محنت کشوں اور پی پی پی کو اس منصوبے کو حقیقت میں بنانے کیلئے حکمت عملی بنانی پڑے گی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بھٹو نے لیبر یونین کا جو حق دیا وہ ضیاء آمر نے چھینا تھا لیکن شہید بی بی نے وہ حق پہلے دن واپس دیا تھا اس کے بعد آمر مشرف نے یونین سازی کا جو حق چھینا تھا وہ صدر زرداری نے پہلے دن واپس کیا تھا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ نہ صرف 15 ماہ مگر اس سے پہلے والے پانچ سالوں میں ہمارے محنت کشوں کے حقوق پر حملے ہوئے ہیں اور یونین سازی اور حقوق کی جدوجہد کا حق بھی چھینا جا رہا ہے، ایک سازش کے تحت ریاست اور ادارے مزدوروں کا معاشی قتل کر رہے ہیں اور  یہ سازشیں چلتی رہتی ہیں لیکن راستہ صرف ایک ہے کہ عوامی حکومت بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی حکومت بنائیں جو سب کو حقوق دے

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی حکومت میں ہوتی ہے تو مزدوروں کا وزیر مزدور ہی ہوتا ہے کیونکہ ہم بورڈز میں محنت کشوں کو بٹھاتے ہیں تاکہ مزدور انتظامیہ سے پوچھے کہ ادارہ نقصان میں کیوں ہے اور ہم نے محنت کشوں کو اداروں کا مالک بنایا مگر یہ حق بھی پچھلے پانچ سالوں میں چھینا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آکر دوبارہ محنت کشوں کو مالک بنائیں گے لیکن اس کے لئے محنت کشوں کو یونائیٹڈ ہونا پڑے گا اور ہم ہی محنت کشوں کو مالک بنائیں گے تو پھر دیکھوں گا کون نجکاری کرتا ہے۔

 حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عجیب تماشا ہے جب سلیکٹڈ آتے ہیں تو ادارے اونے پونے بیچ دیتے ہیں، اگر پرویز مشرف ادارے نہیں بیچ سکتا تو پھر کوئی کٹھ پتلی کیسے بیچ سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ مشرف دور میں نجکاری کے خلاف اعلی عدلیہ محنت کشوں کا ساتھ دیتی تھی اور اب بھی امید کرتا ہوں کہ آج کی آزاد عدلیہ بھی نجکاری ہونے نہیں دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر