Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہری عوامی مقامات اور اجتماع سے دور رہیں، اسد عمر

Now Reading:

شہری عوامی مقامات اور اجتماع سے دور رہیں، اسد عمر
نو ماسک نو سروس

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، عوامی مقامات اور اجتماع سے دور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت  کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس  میں اسلام آباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے،اس آگاہی مہم کے تحت پولیو ٹیمز کرونا وائرس بارے پیغام بھی گھر گھرپہنچا رہی ہیں۔

  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے  مزید کہا کہ اس ضمن میں گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم بھی جاری ہے  جبکہ اسلام آباد کے سکول، کالجز، جمز کو بند رکھا جائے گا ۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی ڈی اے افئیرز علی نواز اعوان، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، ڈی سی اسلام آباد، وزارت صحت، اور پم کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔

Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز کی تصدیق

یاد رہے کہ  آج صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک29کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 18 مریض پنجاب میں جبکہ 11 سندھ کے شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 11 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی ہے جبکہ سندھ بھر سے اب تک کرونا وائرس کے 249 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 3 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنے ایک پیغام میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  بھی پنجاب میں  کورونا کے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیرپور: دوسری شادی کرنے پر خاتون نے شوہر، 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
سونے کی قیمت میں تاریخی بلندی کے بعد تنزلی
پاکستان میں تاریخی نجکاری، عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر