
حافظ آباد: جلالپور بھٹیاں پولیس نے 4 سالہ محمد عمر اور 5سالہ فرحان احمد کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محمد مدنی نے فرحان کو 23 فروری جبکہ محمد عمر کو 3 مارچ کو ہوس کا نشانہ بنایا۔
ڈی پی او حافظ آ باد نے ملزم کا سراغ لگانے کیلیے پہلے ہی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔
مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نشاندہی کی کو شش جاری تھی۔
کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ
گزشتہ روز کے واقعے کے فورا بعد پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزم کا سراغ لگا لیا اور محمد مدنی کو گرفتار کر لیا گیا جس نے سفاکیت کے دونوں واقعات کا اعتراف کر لیا
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات فورا ہی درج کر لیے تھے۔
خیال رہے کہ سفاک درندے کی گرفتاری پر شہریوں نے ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے اس سے قبل وہاڑی ضلع میں کم سن بچوں کیساتھ زیادتی کے تین واقعات پیش آچکے ہیں۔
پہلا واقعہ تھانہ گگو کی حدود نواحی گاؤں جملیرا میں پیش آیا، متاثرہ بچے کو فوری طور طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا واقعہ نواحی گاؤں 485 ای بی جبکہ تیسرا واقعہ آج تھانہ ٹھینگی کی حدود کینال کالونی میں پیش آیا جہاں ملزم نے نو سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم بچے کو حالت غیر ہونے پر خون میں لے پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
میڈیکل رپورٹس نے تینوں بچوں کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ڈی پی او وہاڑی احسان چوہان کے نوٹس پر پولیس نے تینوں واقعات میں مقدمات درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News