وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ شروع کردیا ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
پولیس وا رینجرز نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بلا کسی ایمرجنسی کے شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کےتحت 15روز کےلیے پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ کسی بھی نجی ،سرکاری ادارے میں سماجی ،مذہبی ،سیاسی تقریب پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
شہریوں کےلیےہر طرح کا سفر اور جمع ہونا ممنوع قراردے دیا گیا، نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیاگیا جبکہ انٹر سٹی اور صوبے سے باہر لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔
نماز جنازہ کےلیے متعلقہ ایس ایچ اور سےپیشگی اجازت لینا ہوگی جبکہ نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، فلاحی تنظیموں کے ورکرز کو لاک ڈاون سےاستشنی حاصل رہے گا جبکہ میڈیا نمائندگان اور اخبار فروش پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
سرکاری احکامات کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا، متعلقہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےافسران احکامات کی خلاف ورزی پر سزا دینگے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا، کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا تھا سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سروسز ، فون ، یوٹیلیٹی ، ٹی وی کیبل ، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی، حیسکو، سیپکو، واسا ، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
