Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا متعدد اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

Now Reading:

وفاقی حکومت کا متعدد اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
اداروں کی نجکاری

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اداروں کی نجکاری کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل میں پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے نجکاری کے اس سلسلہ میں بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے، غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے اس سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی اور سماجی شعبہ و دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کےلئے مالی وسائل میسر آئیں گے۔

سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے وزیرِاعظم کو مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نواز شریف کی صحت پر انکی جماعت سیاست کررہی ہے، معاون خصوصی

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال سات ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد اور 27 سرکاری اراضیوں کی نجکاری شامل ہے۔

Advertisement

وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ یہ سات ٹرانزیکشنز مئی اور جون کے مہینوں تک مکمل کر لی جائیں گی۔ وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے کیونکہ جہاں اس سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی وہاں سماجی شعبہ و دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی وسائل میسر آئیں گے۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ حل طلب معاملات پر فوری ایکشن لے کر تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری نجکاری ڈویژن اوردیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر