Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کے بغیر زندگی نامکمل ہے، شہباز شریف

Now Reading:

خواتین کے بغیر زندگی نامکمل ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کے بغیر زندگی نامکمل اور تصویر کائنات بے رنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی نے عورت کو ماں کی صورت اپنے تعارف کا ذریعہ بنایا ہے جس سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت اور نہیں ہوسکتی۔

شہباز شریف  نے کہا کہ آقائے محترم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کی عزت و احترام کا ہمیں بہترین نمونہ اور رہنمائی عطا فرمائی ہے اور امہات المومنین، حضرت فاطمہ الزہرا اور اہل بیت اطہار ہمارے لئے رہنمائی کی بہترین مثالیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اسلام نے عورت کو بے پناہ عزت اور حقوق عطا کئے ہیں، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ تعالی نے عورت کے مقام اور احترام کو واضح کردیا ہے۔

 قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماں، بہن، بیٹی، بیوی کی صورت میں خواتین کی موجودگی سے ہی انسانی رشتے ناطے وجود میں آتے ہیں  اور خواتین نے تحریک پاکستان میں نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔

Advertisement

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ خواتین کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے اور الحمداللہ آج ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

8 مارچ خواتین کا عالمی دن

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ  دفاع سے تجارت، تعلیم وطب سے لے کر سائنس و ٹیکنالوجی اور صحافت  تک ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری نصف زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عورت کی تعلیم، اچھی صحت اور معاشی طور پر بااختیار ہونا کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے جبکہ عورت معاشرے کے رویوں، برتاؤ اور ہمارے اس سے سلوک کا آئینہ ہے، کوئی خامیاں نظر آتی ہیں تو ہمیں اپنی انفرادی واجتماعی اصلاح پر توجہ دینا ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہاں کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ اللہ تعالی نے دوبارہ موقع دیا تو خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر