Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کی طرح ہم بھی مشکل وقت سے نکل جائیں گے، وزیراعظم

Now Reading:

چین کی طرح ہم بھی مشکل وقت سے نکل جائیں گے، وزیراعظم
رمضان المبارک

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نے متحد ہوکر مشکل کا مقابلہ کرنا ہے ، جس طرح چین نےکورونا پرقابوپایا اس طرح ہم بھی کورونا پرقابوپالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، اگراٹلی جیسے حالات ہوتے توپورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیتا۔ ‏

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ پورےپاکستان کولاک ڈاؤن کرنےکاحکم نہیں  دےسکتا، لاک  ڈاؤن یاکرفیوکامطلب شہریوں کوگھروں میں  مکمل بندکردینا ہے جبکہ پورےلاک ڈاؤن سےپہلے25فیصدغریب لوگوں کاسوچناہوگا۔ ‏

 عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگرآج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تومزدورطبقہ  اور دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے جبکہ ہماری صلاحیت اتنی نہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کوگھروں میں خوراک پہنچاسکیں ، چین کے پاس پیسہ اور سسٹم تھا اس لیے وہ لاک ڈاؤن کر سکے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا لاک ڈاؤن کا اعلان

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستانیوں کی بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے ہے، اناج کی کوئی کمی نہیں،‏عوام پریشان نہ ہوں اورذخیرہ اندوزی نہ کریں لوگ ازخود اپنے گھروں میں موجود رہیں۔

 عمران خان  کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کی ذمہ داری ہےکہ احتیاط کریں، ہم نے اسکول،یونیورسٹیاں،شاپنگ سینٹرزبند کردیے، شاپنگ مالز ، مارکیٹیں،اسکولز اوریونیورسٹیز بند کردی ہیں، لاک ڈاؤن کےمزید منفی اثرات ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کا کردار مشکل وقت میں معلوم ہوتا ہے، مشکل وقت کا پاکستانی قوم نے مل کر مقابلہ کیا مجھے فخر ہے، ہم نے صحیح معنوں میں احتیاط نہیں کی تو سب کا نقصان ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا   کہ جنہیں فلو اور کھانسی جیسے مسائل ہیں ہے توخود کوآئیسولیشن میں رکھیں کیونکہ  ہم احتیاط نہیں کریں گے تو یہ بیماری تیزی سے پھیلے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ‎‏احتیاط نہ کی تو پوری قوم کو نقصان ہوگا۔‎‏کوروناسےزیادہ نقصان افراتفری سے ہوگا لیکن چین کی طرح ہم بھی مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے خطاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر