پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال 15 فیصد بڑھ گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جانب سے ٹیلی کام آپریٹروں کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق گذشتہ ہفتے سے انٹرنیٹ کے استعمال میں تقریبا 15 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب ملک کرونا وائرس کے خلاف لڑ رہا ہے۔
یہ اضافہ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے اور افراد اور تنظیموں کے ذریعہ ، “گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سےدیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے پیش نظر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت مطمئن حد تک موجود ہے۔
پی ٹی اے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لے رہا ہے تا کہ اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال موجود ہے جس کے زیر اثر پورا ملک بند ہوگیا ہے لوگوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث دفاتر کا کام لوگ اپنے گھروں سے کرنے پر مجبور ہیں۔
بچے ہوں یا بوڑھا آج کل ہر ایک گھر تک محدود کردیا گیا ہے جس کے باعث ان کے پاس موبائل یا لپ ٹاپ یا پھر کمپوٹر پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے سوائے کوئی اور مصروفیات نظر نہیں آتی ہیں جس کے باعث وہ اپنا زیادہ سے زیادہ ٹائم انٹرنیٹ کے استعمال کرنے میں گزارتے ہیں۔
پاکستان کی طرح دنیا کے ہر ملک میں اسی طرھ کی لاک ڈاؤن کی صورتحال موجود ہے لیکن ان کے ملکوں کی ٹیلی سروس ان کو انٹرنیٹ کی فراہمی مفت مہیا کر رہی لیکن پاکستان کا عالم اس سے برعکس ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
