Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا،7 کان کن جاں بحق

Now Reading:

کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا،7 کان کن جاں بحق
کوئٹہ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا،7 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کے باعث  ہونے والے دھماکے میں 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور واقع بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا۔

 مائنز ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 کان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی کان کنوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں .دوسری جانب جنرل سیکریٹری مائنز اینڈ لیبر سلطان خان نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کام پر بھیجا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کوئلہ نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔

دھماکے سے کان میں موجود 7 کان کن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکالی کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق کان کنوں میں 4 کا تعلق ہزارہ برادری اور تین کا ڈیگاری سے بتایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر