Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز ہمارے اصل ٹائیگرز ہیں ،سراج الحق

Now Reading:

ڈاکٹرز ہمارے اصل ٹائیگرز ہیں ،سراج الحق
ڈاکٹرز

جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے اصل ٹائیگرز ہیں جو بیماری کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے جو ایس او پیز طے کئے تھے اب خود ہی ان کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ وزراءاور مشیروں کی فوج ٹویٹر پر قابلیت کے گھوڑے دوڑا رہی ہےجبکہ 12ہزار کیلئے خواتین کو گھروں سے نکال کر مجمع لگانا ان کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔

جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات جائز اور درست ،پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اداروں کو لڑانے کی بجائے ڈاکٹروں کو کٹس فراہم کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مکمل احتیاط کو اپنا معمول بنائیں جبکہ پرائیویٹ سکولز اور مدارس بند پڑے ہیں ان کے اساتذہ کی تنخواہیں حکومت کو دینی چاہئیے۔

Advertisement

جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، سراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرضوں پر ایک سال کا ریلیف دیا ہے،حکومت اپنے عوام کو بھی ریلیف دے۔

واضح رہےاس سے قبل جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم خود کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا تو غریبوں کو کم از اکم اتنا گزارہ الاﺅنس ضرور دیا جائے جس سے وہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ کرونا وائرس باہر سے درآمد ہوا لیکن حکومتی ناقص پالیسیوں سے پھیلا ہے جبکہ باہر سے آنے والوں کی بھی بروقت سکریننگ نہیں کی جس سے بیماری کو پھیلنے کا موقع ملا۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے مزید کہا تھا کہ عوام جمعرات کو شب دعا اور جمعتہ المبارک کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منائیں، ہم اجتماعی توبہ و استغفار اور رجوع الی اللہ سے ہی اس وباءسے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر