
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 اپریل تک توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سیدناصرحسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلی سندھ نے اجلاس میں کیا ہے
وزیر اطلاعات ناصرشاہ نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر سندھ میں لاک ڈائون میں 15 اپریل تک توسیع کررہے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا تھا جس کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
کراچی میں کورونا کے 33 نئے کیسز کی تصدیق
کراچی میں جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ذرایع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں علما سے بھی مشاورت کر لی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے 676 کیسوں کی تصدیق کردی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کل کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد میں مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 131 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک کورونا کے 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 676 ہو چکی ہے، لاڑکانہ میں 7، سکھر میں 265 کرونا کیسز ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 کیسز ہیں، حیدرآباد میں کیسز کی تعداد 128 ہے، دادو میں ایک کرونا وائرس کا کیس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News