سندھ حکومت نے صوبے کے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور عملے کو اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے کے لیے سمری وزیر اعلی ہاؤس پہنچ گئی جس کی کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے دے دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات خراج کی مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ صحت کے عملے کو کورنا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں اور صوبے کے ڈاکٹر فرنٹ لائن کے سولجر ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان ایرفورس کراچی میوزیم کے کنویشن سینٹر کو کورونا فیلڈ اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
کورونا کیخلاف جنگ، سندھ حکومت کا بڑا اقدام
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر سندھ حکومت کے حکام نے این ڈی ایم اے اور ایرفورس کے حکام سے ملکر پی اے ایف میوزیم کے کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وسیع جگہوں کو کورونا فیلڈ اسپتال بنانے کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا تھا کہ صوبے بھر میں مزید کورونا وائرس فیلڈ اسپتال قائم کرنے کے لیے مقامات کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
