Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس گلزار احمد کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ پہلا ازخود نوٹس

Now Reading:

جسٹس گلزار احمد کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ پہلا ازخود نوٹس

Synopsis

حکومت نے کورونا کیلئے کیا اقدامات کیے؟

نوٹس

جسٹس گلزاراحمد  نے بطور چیف جسٹس  سپریم کورٹ پہلاازخودنوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس گلزار احمد کی جانب سے  پہلا از خود نوٹس جس موضوع پر لیا  گیا ہے وہ اسپتال میں کورونا وائرس سےمتعلق موجودہ  ناکافی سہولیات پر لیا گیا ہے۔

عدالت  کی جانب سے  چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزاورچیف سیکرٹریز کونوٹس جاری کردئیے  گئے ہیں جبکہ  کورونا  وائرس سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا  جبکہ  کیس کی سماعت ویڈیولنک کے ذریعے ہوگی ۔

ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ ہسپتالوں میں کیا سہولیات دی گئی ہیں، اس سے متعلق گزشتہ ہفتے حکومت کے مشیر اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ عدالت کو دی گئی۔

Advertisement

تاہم اب سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متعلق ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات پر ازخود نوٹس پر سماعت 13 اپریل کے لیے مقرر کردی ہے۔

کیمپ جیل لاہور میں کورونا نے پنجے گاڑ لیے

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، عدالت عظمی کی جانب سے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

سپریم کوٹ نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کی رہائی سے متعلق کیس میں از خود نوٹس لیا جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں دی گئی سہولیات اور کورونا وائرس کے تدارک کے لیے اٹھاۓ گئے اقدامات پر بریفنگ دینا چاہتی ہے،سپریم کورٹ کے ججز کو بریفنگ بھی دی گئی لیکن ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر سپریم کوٹ نے اس ازخود نوٹس کیس کو سماعت کے لیے باقاعدہ اب مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ رو زلاہور  کی کیمپ جیل میں قید 50 فیصد قیدیوں کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مکمل کیا گیا  تھا جس میں سے 58 قیدیوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

 کورونا وائرس کا شکار ہونے والے قیدیوں کا تعلق منشیات کے قیدیوں کی بیرک سے ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کیمپ جیل میں 18 مارچ کوجس قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی  وہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوا تھا۔

ترجمان حکومت پنجاب مسرت چیمہ کے مطابق جیل کے تمام 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر کے کیمپ جیل کو 100 بستروں کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر