
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائر س سے بچاؤ کے لئے عوام کر سماجی فاصلے پر عملدآمد کویقینی بنا نے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل گیا تو اس پر قابو پانا ناممکن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ہم کچھ عرصہ احتیاطی تدابیر اپنا تے ہوئے سیاسی، سماجی محفلوں سے گریز کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، امریکہ ، اسپین ، اٹلی سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں۔
جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس بیماری کی سنگینی کا ادراک کیا ہے اور انہوں نے سماجی فاصلوں پرعمل کیا ہے جبکہ ہمارے یہاں اب بھی بہت سے لوگ اس وباء کے وجود پر سوالات کر رہے ہیں اور اسے سنجیدہ نہیں لے رہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی دانستہ طور پر سماجی فاصلوں کے اصول کی خلاف ورزی نہیں کررہا ہم سب کی سیاسی، سماجی مجبوریاں ہیں جنکی وجہ سے ہم لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں۔
جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو گھرانے کورونا وائرس سے متاثرہیں ان سے اس مرض اور سماجی فاصلے کی سنگینی کا پوچھا جا سکتا ہے، ہمیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ہم کیوں اس بات کا انتظار کرر ہے ہیں کہ ہم پر یا ہمارے آس پاس کے لوگوں پر یہ مرض گزرے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دیہاتوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اس وباء کو محسوس بھی نہیں کر رہی، لوگوں نے دکانیں بند کر کے گھروں میں رہ کر فرق بھی دیکھایا ہے سماجی فاصلے ہم اپنے اور ایک دوسرے کے تحفظ لئے کر رہے ہیں تاکہ ہم اس موذی مرض سے بچ سکیں۔
کورونا وائرس ، ہلاکتیں دو لاکھ سے تجاوز کرگئیں
جام کمال خان نے یہ بھی کہا ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایک لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اگر ہم چند دن کاروبار یا کام نہ کریں تو ہمیں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ کوئی بھوک سے مرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے رزق کا وعدہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا یقینا بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے حکومت، ادارے مخیر حضرات ملکر کام کر رہے ہیں، لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں لیکن اگر یہ وباء پھیل گئی اورہسپتالوں میں رش بڑھ گیا اور اموات زیادہ ہوئیں تو نہ حکومت نہ ہی کسی اور کے ہاتھ میں اسکا مقابلہ کرنے کی سکت رہے گی۔
جام کمال خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ سمیت بہت سے لوگ اس بیماری میں آئی سولیشن میں رہ سکتے ہیں اور گزارا کر سکتے ہیں لیکن بہت سے گھرانے ایسے ہیں جن میں افراد کی تعداد زیادہ ہے انکے آئی سولیشن میں رہنا بہت مشکل ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ماہ رمضان میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور میں پر امید ہوں کہ لوگ صبر استحکام سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں جبکہ آنے والے وقت میں کورونا وائرس کا اثر اقتصادی طور پر بہت زیادہ ہوگا ہمیں ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News