
بیرون ملک 20 ہزار پھنسے ہم وطنوں کو لانے کی مصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی اتوار کو اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کے لئے پروازیں روانہ ہوگئی ہیں۔
پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے کینیڈین ، جرمن اور برطانوی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچایا جارہا ہے۔
اسلام آباد سے مانچسٹر اور بر منگھم کے لئے 600 سے زائد برطانوی شہری روانہ ہوئے جس میں لاہور سے لندن کے لئے 440 مسافر روانہ ہوئے جبکہ لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے 310 کینیڈین شہری روانہ ہوئے۔
اسلام آباد سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے لئے خصوصی پرواز 300 سے زائد مسافر کو لے کر روانہ ہوئی۔
پی آئی اے بیرون اور اندرون ملک کویڈ 19 کی وجہ پھنسے ہوئے افراد کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانےکیلئے خصوصی پروازیں چلا رہا ہے اور یہ خصوصی پروازیں حکومت پاکستان اور غیر ملکی حکومتوں کی ایما پر ملکی مفاد میں چلائی جا رہی ہیں ۔
اس سلسلے میں متعلقہ سفارت خانے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر اپنے اپنے شہریوں کی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔
سندھ میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سید مراد علی شاہ
یاد رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی نشتوں کے حصول کے لئے فہرستیں سفارت خانے مہیا کرتے ہیں اور جہاں پر مکمل پرواز بھرنے کی درخواستیں سفارت خانے کے پاس موجود نہیں وہاں بچ جانے والی نشستیں فروخت کیلئے دستیاب کی جاتی ہیں ۔
دستیاب ہونے والی نشستیں پی آئی اے پہلے اپنی ویب سائٹ یا دفاتر سے فراہم کرتا ہے بعد میں ایجنٹس کو دستیاب ہوتی ہیں جبکہ مخصوص تعداد میں نشستیں ہونے کے باعث پروازوں کی بکنگ بہت جلد مکمل ہو جاتی ہے ۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے التماس ہے کہ پرواز کا اعلان ہوتے ہی فوری طور پر متعلقہ سفارت خانے یا پی آئی اے سے رجوع کریں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ کچھ ایجنٹس نے موقع سے فائدہ اٹھا کر قیمت سے زیادہ کرائے وصول کئے گئے ہیں تو ایسے ایسے تمام ایجنٹس کے خلاف ضابطہ کے مطابق سخت کاروائی کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News