Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے خلاف وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں

Now Reading:

کورونا کے خلاف وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں
وفاقی اور سندھ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہئے افسوس وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے رضاکاروں میں اسپرے مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلے دن سے جماعت اسلامی کے ایک لاکھ سے زائد رضاکار کورونا وائرس کے پیش نظر خدمت میں مصروف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث الخدمت کے رضا کاروں نے ایک ارب کی لاگت سے راشن، سینی ٹائزر ،ماسکس تقسیم کیے جبکہ نو ہزار مساجد، چرچز، مندروں اور دیگر مقامات پر سپرے کیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ غریب افراد کے لیے سرکار کے دروازے بند ہیں حکومت صرف  میڈیا پر پراپیگنڈا کررہی ہے، غریبوں کا خیال رکھنا مذہبی فریضہ ہے جو یہ کام کرے گا اسکی آخرت بہتر ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہئے افسوس وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں، حکومت بارہ ہزار روپے ان کو ہی دے رہی جنکا نام بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ انتہائی غریبوں کو یہ پیکج نہیں مل رہا۔

Advertisement

ڈاکٹرز ہمارے اصل ٹائیگرز ہیں ،سراج الحق

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں بھی محاذ آرائی کی سیاست ہو رہی ہے، کورونا کی صورتحال میں بھی وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین بیان بازی عروج پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کورونا کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا، وہاں لاک ڈاؤن کو 8 ماہ ہوگئے، انٹر نیٹ سروس بند اور معیشت تباہ ہے، صحت کی سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی وفدبھیج کر حقائق سے پردہ اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر