Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر قوم سے اپیل

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر قوم سے اپیل
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا صرف  ایک ہی علاج  ہے  اور وہ ہے کہ آپ سب سماجی دوری اختیار کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں سے سماجی دوری اپنائیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ صوبے میں 5 اپریل  کی صبح  8 بجے تک 8931 کیسز ٹیسٹ کیے گئے، ان میں سے 881 مثبت آئے جبکہ 881 میں سے اب 743 افراد کورونا وائرس کے  مرض میں مبتلا ہیں جبکہ 26 فروری سے اب تک 120 افرد  اس مرض سے  صحتیاب ہو کر اپنے گھروں میں جاچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے ہ بھی کہا کہ 743 میں سے 380اپنے  گھروں میں  آئسولیشن میں ہیں جبکہ 224حکومتی آئسولیشن سینٹر میں ہیں اور 139 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے گھروں میں  آئسولیٹ  کرنے  کی جو حکمت عملی تیار کی  اس میں  وہ لوگ جو گھروں میں آئسولیٹ ہوسکتے ہیں یعنی جن میں کوئی خاص علامات نہ ہوں بلکہ ہلکی پھلکی ہوں، تو وہ اپنے گھروں  میں  آئسولیٹ ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ ریپڈ ریسپانس ٹیم بنائی ہے،یہ  ریپڈ ریسپانس ٹیم قابل اور ماہر افراد پر مشتمل ہے جبہ یہ ٹیم کورونا  کے مریضوں کی نشاندہی کرے گی اور  مشتبہ افراد  کا ٹیسٹ کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ ن یہ بھی کہا کہ میں قوم سے  اپیل  کرتا ہوں کہ وہ گھروں میں رہیں،اگر خدانخواستہ کسی میں کورونا کی علامات  پائی جاتی ہیں تو  وہ گورنمنٹ کے نمبر جو آپ سب کو موصول ہوچکے ہیں اُس پر رابطہ کریں اورگورنمنٹ کی ٹیم خود آپ کے پاس آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 123 افراد جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کو کوئی دوا یا ویکسین نہیں دی گئی یہ صرف  سماجی آئسولیشن میں تھے جس کی وجہ سے وہ صحتیاب ہوئے۔

سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بار کوئی مریض  اگر حکومت کے  ریڈار پر آجاتا ہے تو اس کے بعد حکومت  اُس کا خود خیال رکھتی ہے، ڈاکٹرز ٹیلی فون پر  مریض کو ہدایات دیتے  ہیں  اور اس بات  پر زور دیتے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو متاثر نہ کریں۔

ملک میں کورونا وائرس سنگین صورت اختیار کرگیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت یہ وبا پوری دنیا میں پھیلی ہوئی،اللہ پاک کا شکر ہے  کہ ابھی تک غریب علاقوں یا کچی آبادیوں سے کوئی کیس سامنے  نہیں آیااگر ان علاقوں میں کوئی کیس سامنے آیا تو  صورتحال پر قابو پانا  کافی مشکل ہوجائے گا ۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس وبا سے بچنے کے لیے ہی  ہم نے یہ لاک ڈائون  کی حکمت عملی تیار کی ہے ، ہم نے  لوگوں سے کہا کہ  وہ ایک دوسرے سے نہ ملیں  اور ہم نے دکانیں  اور  انڈسیٹریز بھی اسی وجہ سےبند کی ہیں تاکہ لوگ اس وبا سے محفوظ رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے  اور  اس کا مقابلہ یہ ہے کہ  اس مرض سے دور رہیں جبکہ اگر14 اپریل تک ہم نے اس لاک ڈائون کو کامیاب کیا  تو ہم اس وبا کو کم کرنے میں  کامیاب ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر