Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں، مراد علی شاہ

Now Reading:

تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں، مراد علی شاہ
حالت تشویشناک

وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے  ڈویزنل کمشنرز اور  ڈپٹی کمشنرز کے  اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کہا   ہے کہ یہ بات پریشان کن ہے کہ لیاری  اور ضلع وسطی میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کے لئے گزارش ہے کہ تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔

مراد  علی شاہ کا کہنا تھا  کہ گھروں میں آئسولیشن کے سب سے زیادہ مریض ضلع وسطی میں ہیں ۔

انکا کہنا تھا ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں ہے اور ڈی سیز ٹیسٹنگ کا پلان بناکر ٹیسٹنگ شروع کروائیں اور لوگوں کو ماسک پہنانے کی ہدایات کریں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق ضلع شرقی میں چارسو59کیسزرپورٹ ہوگئے ،جنوبی میں  4 سو 53  اور  وسطی میں   3 سو 27  افراد بیمارپڑگئے جبکہ غربی  میں 170افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی  ہے۔

Advertisement

ضلع غربی میں مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کا کوئی سرکاری  انتظام نہیں کیا گیا ہے  جبکہ پٹھان کالونی میں  بلدیہ عظمیٰ کا 50 بستروں کا  اسپتال   وقف تو کیا گیا ۔۔ لیکن تاحال آئسولیشن کے انتظامات نہ ہو سکے۔

جنوبی کے پاس صرف 2 سو 66 مریضوں کے آئسولیشن کے انتظامات ہیں، لیاری جنرل اسپتال میں 98،سول اسپتال میں 68 ۔۔  جناح اسپتال میں ایک سو بستر  مختص ہیں جبکہ ضلع وسطی میں  صرف 70 مریضوں کے لیے آئسولیشن بستر وں کا بندوبست  ہے اور ان میں لاکھانی اسپتال کے  50   اور لیاقت آباد جنرل اسپتال کے 20 بستر شامل ہیں ۔

 ملیر میں ایک سو 88 بستر کا انتظام  موجود ہے جبکہ گڈاپ اسپتال میں ایک سو 88 ۔۔ دمبا گوٹھ میں70۔۔ سعود آباد  میں12 بستر   رکھے گئے ہیں اور کورنگی میں صرف 44 بستر آئسولیشن کے لئے مختص کئے گئے  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر