Advertisement
Advertisement
Advertisement

وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے

Now Reading:

وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے
وبائی چیلنج

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں اور وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ، جس میں کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے احسن انداز میں نمٹنے اور اس عفریت پر غلبہ حاصل کرنے پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی اور اس  مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

ہمارے لیے سب سے زیادہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ، کا پہیہ حرکت میں آ چکا ہے اور آج پوری دنیا اس وبا سے نبرد آزما ہونے کیلئے چین کے ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے ۔

کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے جبکہ چین سے فراہم کردہ آلات، اس وبا سے نمٹنے کیلئے، پاکستان کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔

Advertisement

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں

ملاقات میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں اور اس مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور چین، اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

 کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 88،565افراد ہلاک جبکہ 15لاکھ 21ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر