Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس جاری کردیا

Now Reading:

حکومت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس جاری کردیا
اسمگلنگ آرڈیننس

حکومت کی جانب سے انسداد سمگلنگ آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے ساتھ ہی  آرڈیننس فوری نافذ ہوگیا ہے۔

آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی ، سونے، چاندی اور دیگر اشیاء پر بھی ہوگا جبکہ اسمگلرز کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جاسکے گا۔ سہولتکاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوسکے گی اور خصوصی عدالتیں ملوث افراد کیخلاف سمری ٹرائل کریں گی۔

آرڈیننس کے مطابق کسٹمز، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی  کرسکیں گے اور کسٹمزحکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکریٹری قانون کارروائی کرینگے۔
اسمگلنگ کی اطلاع دینے والے کو ریکوری کا 10 فیصد انعام دیا جائے گا، اسمگلنگ کا پکڑا گیا مال بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اور کسٹمز ایکٹ کے تحت ڈکلئیرڈ روٹس سے ہی اشیا کی ترسیل قانونی طور پر جائز ہو گی۔

اسمگلنگ کے خلاف سزاؤں سے متعلق آرڈیننس  نئے مجوزہ قانون کے مطابق غیر قانونی روٹس سے کرنسی، گندم ،آٹا، چینی اور چاول اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار پائے گی۔

Advertisement

اسمگلنگ کرنے والے کو 14 سال قید کی سزا ہوسکے گی، آرڈیننس کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے تحت قانونی روٹس سے ہی اشیاء کی ترسیل قانونی  تصور کی جائے گی اور اس حوالے سےاگر کسٹم حکام نے بھی شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکرٹری قانون کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزارت قانون نے انسداد اسمگلنگ کے لیے آرڈیننس تیار کر کے وزارت قانون نےانسداد اسمگلنگ سے متعلق آرڈیننس وزیراعظم کوبھجوا دیا تھا۔

مسودہ قانون کے مطابق غیر اعلانیہ روٹس سے ڈالرز، گندم، چینی اور چاولوں کی ترسیل اسمگلنگ قرار پائے گی۔

وزارت قانون کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر، ماسک سمیت ضرورت کی اشیا کی ترسیل بھی اسمگلنگ ہو گی۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقررہ راستوں سے ہی اشیا کی ترسیل قانونی طور پر جائز ہو گی۔

وزارت قانون کے مسودہ قانون کے مطابق اسمگلنگ کرنے والے کو 14 سال قید، سامان ضبط اور 50 فیصد جرمانہ ہو گا۔ کسٹم حکام نے شکایت کے باوجود ایکشن نہ لیا تو سیکریٹری قانون کارروائی کریں گے۔

اس سے قبل اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق جائزہ اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری کےخلاف سخت ایکشن ناگزیرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر