Synopsis
وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بڑا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں کابینہ نے مزدوروں کیلئے پہلے مرحلے میں 75 ارب کےریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ غذائی اشیا کی برآمد پرپابندی برقرار رہے گی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی ڈیوٹی کے دوران ہیلتھ کیئرورکرکی موت پراسے شہدا پیکج دیا جائے گا۔
اجلاس میں تمام وزارتوں کو کارکردگی کی بہتری کیلئے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کیلئے گرانٹ کی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نےای سی سی کے 22 اور27 اپریل کےفیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News