Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن اور حکومت  ملکر کورونا کے چیلنج کا سامنا کرینگے،وزیراعلی بلوچستان

Now Reading:

اپوزیشن اور حکومت  ملکر کورونا کے چیلنج کا سامنا کرینگے،وزیراعلی بلوچستان
اپوزیشن اور حکومت 

وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت  ملکر کورونا کے چیلنج کا سامنا کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس بلانے کے معاملے  پر بھی غور کیا ۔

ملاقات میں اپوزیشن نے خندہ پیشانی سے بات چیت کے ذریعے معاملے کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے اپوزیشن کے تمام تحفظات کے حل کی یقین دہانی بھی کرورائی۔

 جام کمال نے کہا کہ کوروناایک ایسی وباء ہے جسکے سامنے طاقتور ترین ممالک بے بس ہو گئے ، ہمیں اپنی کمی کو پورا کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔

وزیراعلی بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے مستحقین کو راشن کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو 4 ماہ کی رقم بھی ادا کی جارہی ہے۔

Advertisement

جام کمال کا کہنا تھا کہ گندم کے حوالے سے بھی کمی کو پورا کیا جارہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں یکجا ہوکر کام کریں۔

ڈاکٹر اور طبی عملہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ چین سمیت مختلف ممالک سے طبی سامان مل رہا ہے جو فراہم کیا جارہا ہے، اس وقت میں کورونا کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور لوگوں کی زندگیوں سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیاں بنائی جائینگی تاکہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں، ملکر عالمی وباء کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے یہ بھی کہا کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائینگی جبکہ پارلیمانی ٹاسک فورس کے تحت معاملہ کو آگے لے کر اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر