Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کئی ماہ سے اپنی کم سن بیٹی کا چہرہ نہیں دیکھ سکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی جیلوں میں کرونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں 94قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ کیمپ جیل لاہور میں سب سے زیادہ 59قیدیوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کیمپ جیل میں 527قیدیوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں 438ٹیسٹوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بھی اس وقت کیمپ جیل میں قید ہیں اور کیمپ جیل میں کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ حمزہ شہباز کی فیملی کے لئے باعث تشویش ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے موجودہ حالات میں عوام کی آواز اٹھانے کے لئے صوبے کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو اپنے حلقے کی عوام کے مسائل اجاگر کرنے سے مزید نہیں روکا جا سکتا۔

پنجاب میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز

یاد رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے جا ری کردہ بیان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 60 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 4255 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9566 ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہےجبکہ پنجاب بھر میں اب تک کل 61174 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے کورونا وائرس سے اب تک کل 49 اموات، 724 افراد صحت یاب، 14 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر