پاکستان کا ایل اوسی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمادیا۔
بزدل بھارتی فوج جارحیت سے بازنہ آئی، آج پھر رکھ چکری، سری کوٹ سیکٹر، ڈھڈنیال اور بروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس میں دو سالہ معصوم حسیب شہید ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشا نہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
LOC Update Last 24 hours: Indian Army troops in total disregard to ceasefire agreement & international conventions initiated unprovoked ceasefire violations along LOC deliberately targeting civilian population in Baroh, Dhudnial, Rakhchikri and Chirikot Sectors… (1/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون،72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی۔
…Pakistan Army troops effectively responded and targeted those Indian posts which initiated fire. Due to indiscriminate Indian fire of heavy weapons and mortars, a two years old minor Muhammad Haseeb in Dhudnial Sector, embraced shahadat… (2/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
Advertisement…while 4 citizens including a woman and 72 years old senior citizen in Baroh, Rakhchikri and Chirikot Sectors sustained serious injuries. Injured have been evacuated to nearby health facility for necessary medical care. (3/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 13, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
