
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کوفاقی حکومت ہماری بات مان لیتی تو آک یہ حالت نہیں ہوتی ،تفتان بارڈر پر فوری اقدمات کئے جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی ۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کہتے ہیں سندھ حکومت لاک ڈاؤن پر پوزیشن پہلے لے چکی تھی اس نے پہلا کیس آتے ہی کراچی اور سکھر میں اقدامات شروع کر دیئے لیکن ان اقدامات پر تعریف کا ایک لفظ نہیں کہا گیا ۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت وسائل فراہم کرنے کے بجائے بھنگڑے ڈالنے میں مصروف ہے ، انہوں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر منفی سیاست کا الزام بھی لگایا ہے۔
سندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہے، علی زیدی
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے پیداصورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈاکٹرظفر مرزا نے ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین این ڈی ایم نے حفاظتی انتظامات سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کل صوبوں کو ارسال کی جائے گی
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق درست ڈیٹا اور معلومات پر خصوصی توجہ دی جائے،صحیح اعدادوشمار پر مبنی ڈیٹا کی بنیاد پر حکمت عملی اختیار کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں،حکومت نے محدود کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ،جہاں تک ممکن ہوسکے سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں،جہاں زیادہ افراد جمع ہوں وہاں ماسک اور دیگرتدابیر اختیار کی جائیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News