معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چینی اورجاپانی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کے لئے رابطہ کیا ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، عوام رش والی جگہوں پر جانےسے گریز کریں کیوں کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ رمضان کے پہلے روز عوام نے بلکل بھی ذمیدار شہری ہونے کا ثبوت نہیں دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
