اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس پر ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے گی، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئیگی کمیٹی ایکشن لے گی اور حکومت کو تجویز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجاویز دے گی جبکہ معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ محکمہ صحت اور ڈی جی این ڈی ایم ای کو 6 اپریل کو ہونے والی پارلیمانی کمیٹی میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دینے کے لیے بلایا ہے۔
اسد قیصرن یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات دنیا کے انوکھے حالات ہیں، کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سےکوئی گھرمحفوظ نہیں، دنیا بدل رہی ہے جنگ عظیم دوم کے بعد دنیا میں بڑا واقعہ رونما ہو رہا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہو سکتی، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کو عام آدمی کی فکر ہے لیکن اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2500 سے تجاوز
اسد قیصرکا ہ بھی کہنا تھا کہ رلیف فنڈ کی نگرانی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کو ذمہ داری دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی تجویز بہت اچھی ہے اور ہم نے اس پر کام شروع کیا ہوا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ حدیث پاک ہے کہ وہ مسلمان نہیں ہو سکتا جو خود پیٹ بھر کے سو جائے اور پڑوسی بھوکا سوئے، اس مشکل وقت میں بحثیت انسان قومی جذبے کے ساتھ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
