
سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 383 افراد جبکہ کراچی میں 340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 383 افراد جبکہ کراچی میں 340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 ہزار 615 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج کراچی میں 340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، حیدرآباد میں 7، جامشورو میں 1، بدین میں 2، نوشہرو فیروز میں 4، ٹھٹہ میں 2، سانگھڑ میں 1، ٹنڈوالہیار میں 2، سکھر میں 17، خیرپور میں 2، لاڑکانہ میں 1، دادو میں 1، مٹیاری میں 2 اور میرپور خاص میں 1 شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا تین مریض دم توڑ گئے جسکے بعد سندھ بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی تاہم سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج 70 مریض صحتیاب ہوگئے جسکے بعد سندھ بھر میں 872 کورونا سے متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کراچی،عباسی شہیداسپتال کاایک اورڈاکٹر کوروناکاشکار،ایمرجنسی بند
ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 615 اور کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 249 ہوگئی جبکہ سندھ بھر میں 3 ہزار 662 کورونا سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک 3 ہزار 845 افراد رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے ہیں، سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ 760 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سندھ بھر میں اب تک 41 ہزار 216 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News