
رائل اسلامک اسٹریٹک اسلامک اسٹڈیز سنٹر جورڈن نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کو دنیا کے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کرد یا ہے ۔
جموں وکشمیر کے میرواعظ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی چیرمین جناب ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق صاحب کو مسلسل چھٹے سال رائل اسلامک اسٹریٹک اسلامک اسٹڈیز سنٹر جورڈن کی جانب سے دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 500افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب امسال پھرعمل میں لایا گیاہے۔
مذکورہ ادارے کی 2020 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ جناب ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کو انکی سماج ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں موصوف جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام د ے رہے ہیں ان کے اعتراف میں اانہیں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم جناب عمران خان کو ”مین آف دی ایئر“کے طور پر اس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی خاتون رہنما راشدہ طالب کو ”ویمن آف دی ایئر“ سے نوازا گیا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق جناب میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق صاحب کی1990ءمیں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میںمیرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا ، اس دوران اپنی تعلیمی اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ 1993ءمیں کشمیری عوام کی حق خودارادیت پر مبنی برحق جدوجہد کو عالمی سطح پر متعارف اورمسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو اجاگر کرانے کیلئے کشمیر کی جملہ دینی، ملی اور سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کل جماعتی حریت کانفرنس کی داغ بیل ڈالی اور تب سے لیکرآج تک مسلسل جناب میرواعظ کشمیر ی عوام کی حق و انصاف سے عبارت جدوجہد کو نہ صرف آگے بڑھا رہے ہیں بلکہ اس ضمن میں انہیں اکثر و بیشتر ، قدغنوں اور پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کا ادراک کرنے کے لئے اقوام متحدہ ، یوروپی یونین پارلیمنٹ اور ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ بات چیت کی وکالت کرکے آئی او سی میں کشمیریوں کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔
فی الحال میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے نظربند ہیں ، میر واعظ اس کے علاوہ متعدداداروں کی سرپرستی اور صدارت کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں جن میں آل پارٹیز حریت کانفرنس ، صدر متحدہ مجلس علما ، سرپرست نصرت اسلام ، چیئرمین عوامی مجلس عمل اور سرپرست دارالخیر میر واعظ منزل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں ، سرکردہ شخصیات اور فنکاروں سے لے کر بادشاہوں تک دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی “مسلم 500” کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمان کو 13 اصناف میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News