Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات
آرمی چیف

وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے لاک ڈاون کے دوران ملک میں تعینات فوج اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سہراہا۔

ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیکیورٹی اور داخلہ صورتحال پر مشاورت جبکہ کرونا سے ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل اسٹاف کے کوششوں کی بھی تعریف کی گئی جبکہ کرونا سے نمٹنے کیلیے امداد اور ریلیف کی وفاق سمیت چاروں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں وزیراعظم کو  بھارت کی جانب ایل او سی پر جاری جارحیت پر بریفنگ دی گئی جبکہ ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہونے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفنٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے ۔

Advertisement

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاکستان کا ایل او سی کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بروہ ڈھڈنیال رکھ چکری اور  چری کوٹ سیکٹر پر بلاا شتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید اور خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ محمد حسیب ڈھنڈنیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہوا جب کہ بروہ، رکھ چکری، چری کوٹ سیکٹر پر ایک خاتون،72 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری شدید زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر