Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

کرونا کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے، گورنر پنجاب
گورنر

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم کے لیے پاکستان کےعوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔

اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کروناچیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، غریبوں کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2300 سے تجاوز

Advertisement

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے 45 ہزار افراد طبی رہنمائی حاصل کرچکے ہیں جبکہ مزید 10 کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا ۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 157 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 54  ، خیبرپختونخوا میں 23 ،بلوچستان میں 5، پنجاب میں 69، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2382 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 761 ، بلوچستان میں 169 ، خیبرپختونخوا میں 276 ،اسلام آباد میں 62  ، گلگت بلتستان میں 191 ، پنجاب میں 914 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر