Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری اشتہارارت کو صحافیوں کی تنخواہوں سے منسوب کرنے کا لائحہ عمل زیر غور

Now Reading:

سرکاری اشتہارارت کو صحافیوں کی تنخواہوں سے منسوب کرنے کا لائحہ عمل زیر غور
سرکاری اشتہارارت

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشتہارات کے اجراء کے عمل کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے منسوب کرنے کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج اجلاس میں ملک بھر کے بڑے پریس کلبوں کو جراثیمسے پاک کرنے کے انتظامات اور میڈیا ہاؤسز کو واجبات کی ادائیگی، اشتہارات کے اجراء کے عمل کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے منسوب کرنے کا لائحہ عمل زیر غور آئے گا۔

Advertisement

انہوں نے بتیا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر آج صوبائی وزراء اطلاعات کے ساتھ چوتھے سیشن میں صحافیوں اورمیڈیا ورکرز میں حفاظتی کٹس کی تقسیم کےعمل کو  آگے بڑھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کٹس کروناکےخلاف جنگ میں مشکل محاذ پررپورٹنگ کرتےہوئےصحافیوں کو حفاظت کے ساتھ اپنےفرائض سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہونگی۔

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ پاکستان کی تاریخ  میں پہلی بار سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیاپر اشتہارات دینےجارہے ہیں۔

اپنے بیان میں معاونِ خصوصی  نے کہا کہ  حکومت پہلے اخبارات اور ٹی وی چینلزکو سرکاری اشتہارات دیتی تھی مگر اب دور جدید کے حساب سے پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا  کہ اجلاس میں میڈیاکودرپیش مسائل کےحل پربات چیت ہوئی جبکہ احساس پروگرام کےذریعے پورٹل بنا کر امداد عوام تک پہنچانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Advertisement

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یوٹیوب چینلز چلانے والے بھی اشتہارات کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں  لیکن اس سے پہلے سے یوٹیوب چینل چلانے والے صارفین کو اشتہار حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر