Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے خیرات دینے میں ساری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا

Now Reading:

پاکستان نے خیرات دینے میں ساری دنیا کو پیچھے چھوڑدیا
پاکستان

پاکستان خیرات دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ ملک میں جی ڈی پی کے 1.4 فیصد کے قریب خیرات کی جاتی ہے۔

عالمی جریدے ایشین ورلڈ نے پاکستان کوخیرات کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دے دیا، رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور غربت ملکی مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ملک کی آمدنی 2 ڈالر سے کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں کثیر آبادی غربت کے مسائل سے دو چار ہونے کے باوجود صدقہ و خیرات کرنے میں سب سے آگے ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں متعدد فلاحی اداروں کو صدقہ و خیرات کی رقم حوالہ کرتے ہیں جبکہ بعض طبقات براہ راست مستحقین تک امداد پہنچانے کو فوقیت دیتے ہیں اور ملک کے 67 فیصد مخیرحضرات انفرادی طور پر مستحق طبقات کی براہ راست مدد کرتے ہیں ۔

پاکستان ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات دیتا ہے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ

Advertisement

 رپورٹس میں مزید کاہ گیا کہ پاکستان میں 72 فیصد خیرات رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں کی جاتی ہے اور ملک کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں کراچی میں سب سے زیادہ خیرات کی جاتی ہے جبکہ دیگر 33 فیصد مخیر حضرات اپنے صدقات و خیرات کی تقیسم کیلیے فلاحی اداروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی تحقیقتی رپورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غریب اور مستحقین کی مدد میں پاکستان برطانیہ اور کینڈا سے بھی آگئے نکل آیا۔

امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے جبکہ  ایک  اور تحقیق کے مطابق  پاکستان میں98 فیصد پاکستانی یا تو چندہ اور خیرات دیتے ہیں یا فلاحی کاموں میں اپنا وقت لگاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر