Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگ ونسل سے بالاترہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

رنگ ونسل سے بالاترہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر
جنرل بابر افتخار

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں، رنگ ونسل سے بالاترہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کے ہر کونے میں موجود ہے، گزشتہ تین ماہ سے د نیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہےجبکہ فروری سے کورونا وائرس کا بطور قوم بھر پور مقابلہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈی جی  آئی ایس پی آر نے کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنےوالے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے  میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے علمائے کرام کو بھی خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر نے کہا کہ کوروناکی وبادنیابھر میں پھیل چکی ہے ، کورونانےعالمی ماحول کویکسر بدل کر رکھ دیا ہے جبکہ 38روز میں قوم نے کوروناکابہادری سےمقابلہ کیا، یہ ایک ایسی آفت ہےجس سےپہلی بارواسطہ پڑا

Advertisement

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت یقینی بنائی جارہی ہے،نیشنل کمانڈآپریشن سنٹراین سی سی کےتحت کام کررہا ہے،نیشنل کمانڈآپریشن سنٹرکی اسد عمرسربراہی کر رہے ہیں جبکہ این سی سی کی وزیراعظم عمران خان صدارت کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر نے مزید کہا کہ صوبوں کی جانب سےاطلاعات سنٹر کو فراہم کی جاتی ہیں جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں جبکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے اور عوام گھروں تک محدود رہ کر کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی حکمت عملی بنانے  کے عمل میں مصروف ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بنایا گیا ہےجبکہ اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ قوم کو وباسے بچانا ویراعظم کی اولین ترجیح ہےجبکہ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن کورونا سےمتعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سب کو مل کر کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہےجبکہ کورونا کے خلاف وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں اور قوم کے تعاون سے ہی کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر