
احساس_پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے اپنا شناختی کاررڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8171 پر ایس ایم ایس SMS کریں۔
تفصیلات کے مطابق مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے ملیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کا آغاز کیا تھا،حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ احساس پروگرام لانے کا فیصلہ کیا تھا۔
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں جن خواتین کو رقم ملتی ہے انکو وہ رقم اب پچھلے 9 مہینوں سے احساس پروگرام سے ملتی ہیں لہذا ان کا گھرانہ ایس ایم ایس نہ کرے اگر کوئی شخص یا اسکی بیوی یا بچے ماہانہ ایک_ہزار روپے کا ایزی_لوڈ کرتے ہیں یا ان میں سے کسی کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے تو وہ بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ جن خواتین کوطلاق ہوچکی ہے اگر ان کے سابقہ شوہر کا پاسپورٹ بنا ہو تو وہ بھی احساس پروگرام میں شامل نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں جو شخص خود یا بیوی بچوں میں سے کوئی سرکاری ملازم ہوگا اسکا نام بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔
اگر کسی کا شخص کا پاسپورٹ بنا ہو یا اسکے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے کسی کا پاسپوٹ بنا ہو تو وہ احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔
جن افراد کو ماہانہ پنشن ملتی ہے انکا نام بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ جس کے بینک_اکائونٹ میں 25 ہزار یا زائد رقم ہوگی وہ بھی احساس پروگرام میں شامل نہیں ہوگا۔ جس کو یہ مسیج آئے گا کہ برائے مہربانی احساس ایمرجنسی پروگرام کی رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ_ضلع_انتظامیہ سے رابطہ کری وہ احساس پروگرا میں شامل نہیں ہوسکتا۔
البتہ جس کو یہ مسیج آئے گا کہ آپ کے والد یا والدہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل ہیں اوررقم کے حصول کے لئے بذریعہ SMS
آپ کو جلد آگاہ کیا جائے گا یہ گھرانا احساس پروگرام کیلئے اہل ہے اور اسکو 12 ہزار روپے ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News