 
                                                                              امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے پہلے دن سے کورونا وائرس پر غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سندس فاونڈیشن کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا جبکہ سینٹر میں خون کا عطیہ دینے والوں کو سراہا جبکہ ڈونرز کو تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء مریضوں کو خون کا عطیہ دینے کی تلقین کی۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ تھلیسیمیا کے بچے مشکلات کا شکار ہیں، جماعت اسلامی کے کارکن خون کا عطیہ دے رہے ہیں باقی شہری بھی لاک ڈاون میں تھیلیسیمیا کے بچوں کا خیال رکھیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگر فورس بنانے کے اعلان کو مسترد کردیاگیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی فنڈ کی تقسیم کی پالیسی بھی ناکام ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان مملکت کو خط لکھا ہے، درخواست کی ہے کہ ظلم اور جبر ختم کرکے دنیا میں راحت پیدا کریں کیونکہ پاکستانی حکومت نے پہلے دن سے غفلت کا مظاہرہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ تفتان میں آئے لوگوں کا مناسب علاج نہیں کیا گیا اور جب اپوزیشن نے تعاون کا یقین دلایا لیکن حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا۔
حکومت نے کرونا پر چائنا کی بجائے اٹلی کا ماڈل اپنایا ہے، سراج الحق
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 157 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 54 ، خیبرپختونخوا میں 23 ،بلوچستان میں 5، پنجاب میں 69، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2382 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 761 ، بلوچستان میں 169 ، خیبرپختونخوا میں 276 ،اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 191 ، پنجاب میں 914 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 