
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وباء سےجاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 163 ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مختلف ممالک میں کورونا سے 163 پاکستانیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں جبکہ مشرق وسطی ممالک سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب میں 23 لاکھ،متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ اور قطر میں 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں جبکہ کورونا کے باعث متحدہ عرب امارات میں 13 ہزار کے قریب پاکستانی بیروزگار بھی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ عمان میں 2 لاکھ 72 ہزار ،کویت میں 1 لاکھ 5 ہزار اور بحرین میں 1 لاکھ سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متحدہ عرب امارات میں 13 ہزار کے قریب پاکستانی بیروزگار ہوئے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں ۔
کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 2،29،152 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس ، ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرگئی
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 10 لاکھ64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News