Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہو چکی ہیں، معید یوسف

Now Reading:

کورونا سے ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہو چکی ہیں، معید یوسف
معید یوسف

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وباء سے ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 23 لاکھ 32 ہزار افراد کورونا وباء سے متاثرہ ہیں جبکہ وباء سے ایک لاکھ 60 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان مین کورونا سے متاثرہ افراد. کی تعداد 7993 ہے جبکہ ملک میں159 اموات ابھی تک کورونا کی وجہ سے ہو چکی ہیں اور ملک میں1867 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ ہاکستان کی اموات کی شرح 1.9 فیصد ہے جبکہ دنیا میں یہ شرح کافی زیادہ ہے، آنے والے دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 63 فیصد کورونا وائرس کی ٹرانسمیشن مقامی ہےجبکہ کورونا سے وفات پانے ولے 80 فیصد افراد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلاء ہیں۔

Advertisement

پاکستان نے مشرقی اور مغربی بارڈز کی بندش میں توسیع کردی، معید یوسف

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا یہ بھی کہنا کہ ہم متاثرہ افراد کی از خود ٹسٹ کرانے کی صلاحیت بڑھانےکی کوشیش کر رہے ہیں جبکہ ہم نے گذشتہ روز سے طورخم کا زمینی بارڈر کھول دیا ہے۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں،16 سے 17 پروازیں متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو واپس لائیں گیااور ان میں مزدور طبقہ اور وہ لوگ شامل ہیں جن کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

معید یوسف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہفتے چھ ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاے گا،دیگر ممالک کی ائیرلاین کو بھی جلد اس آپریشن میں شامل کیا جاے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں پاکستانی پھنسے ہیں ان کو واپس لانے کی کوشیش جاری ہےجبکہ باہر سے آنے والے پاکستانی 48 گھنٹے کوارینٹائن میں گزاریں گے اور اس کے بعد ٹسٹ مثبت آنے والوں کو کوارینٹائن میں رکھا جائے گا باقیوں کو گھو بھیج دی جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر