Advertisement
Advertisement
Advertisement

معذور افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری

Now Reading:

معذور افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری
وزارت انسانی

وزارت انسانی حقوق نے معزور افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

 وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کویڈ19 کے دوران معزور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی مددگار اشیاء جن میں جو عوامی مقامات پر  استعمال کی جاتی ہیں جن میں سفید چھڑی،وہیل چیئر، منتقلی بورڈ وغیرہ شامل ہے انھیں جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے ۔

وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کے علاوہ اگر آپ دیکھ بھال کیلئے معزور افراد کسی پہ انحصار کرتے ہیں تو انکے نہ پہنچنے یا بیمار ہونے کی صورت میں کوئی متبادل ھونا چاہئے۔

گائیڈ لائینز کے مطابق معزور افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن لوگوں پر آپ دیکھ بھال کیلئے انحصار کرتے ہیں ان کو آپ کے بارے میں درست معلومات ہوں ،اس علاوہ معزور بچوں کو ٹیلیفون کالز، ٹیکسٹ میسج اور سوشل میڈیا کے استعمال میں کھیلنے ، پڑھنے اور دوستوں سے بات چیت رکھنے کی تر غیب دیں اور یہ گائیڈ لائنز وزارت انسانی حقوق کے  سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ملک میں کورونا سےمزید8 اموات،ہلاکتیں 256، مجموعی کیسز12ہزارسے تجاوز کرگئے

Advertisement

یاد رہے کہ ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12227 تک جا پہنچی ہے۔

256 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 78 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر