Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق

Now Reading:

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق
18ویں آئینی ترمیم

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کے حوالے سے اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کیا جس میں 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتیں 18ویں آئینی ترمیم پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا اور ہم 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزر رہا ہے۔ وفاق آئین سے چھیڑ چھاڑ کے بجائے صوبوں کی مدد کرے۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے ساتھ گفتگو میں بھی مولانا فضل الرحمن نے اٹھارویں ترمیم کے حوالے حکومتی حلقوں کے سامنے آنے والے بیانات پر بات چیت کی۔

حکومت کااٹھارویں ترمیم پرنظرثانی کافیصلہ

یاد رہے اس سے قبل پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ  اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر رہا لیکن حکومت اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ   لیکن دیکھنا ہے کہ کیا اس کی روح پر عمل ہوا جس مقصد  کے لیے  اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ  صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں صوبے اپنا نظام وضع کریں۔صوبوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس سارے عمل کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےکورونا وائرس کے باعث صوبوں میں وسائل اورطبی سہولیات کی آہنی ضروریات کوپوراکرنےکےلیے ایک18ویں ترمیم میں نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر