کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لاھور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی سرگرم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاھور میں لاک ڈاوں کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کی دل جوئی کے لئے ڈولفن فورس نے گٹار بجا کر محظوظ کیا اور گھر گھر جا کے بچوں کو تحائف بھی تقسیم کیے۔
ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے والٹن روڈ پر گھر گھر جا کر بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
Lahore police will defeat Corona with help of Allah almighty
Inshallah https://t.co/JL3HS0XnlMAdvertisement— Aisha Butt (@ashwahab) April 7, 2020
ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اللہ نے چاہا تو لاھور پولیس جلد کورونا کو شکست دے دی گی۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس حوالےسے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
خیال رہے کہ تمام صوبوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
