
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے گنجان آباد علاقوں ساؤتھ اور ایسٹ میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے ہاتھوں ایک اور زندگی کا خاتمہ ہو گیا ہےجس کے بعد صوبے میں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گیارہ مزید افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہوئے جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد پانچ سو بانوے ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے دو ہزار دوسو سترہ ٹیسٹ میں سے ایک سو اڑتیس مثبت آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے گنجان آباد علاقوں ساؤتھ اور ایسٹ میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے۔
دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاؤن توڑنے والے پولیس کا میٹر گھما گئے ۔
کراچی سے سکھر تک خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی کہیں سرعام ڈنڈے کھائے تو کہیں گاڑیاں پنکچر کروائیں۔
عوام نے حالات کی مجبوری کے باوجود ڈبل سواری سے بھی دوری نہیں رکھی اور پبلک ٹرانسپورٹ نے بھی احکامات کا پاس نہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News