
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہیں ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے قائم آئیسولیشن وارڈ کا معائینہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر سلیم ابڑو اور وارڈ کے انچارج ڈاکٹر نے وزیراعلیٰ کو آئسولیشن وارڈمیں فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
جام کمال خان نے اسپتال کے کینسر وارڈ کا معائینہ بھی کیا اور وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور بعدازاں ڈکٹروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فور ی طور حفاظتی لباس فراہم کیا جارہا ہے کیونکہ ڈاکٹر اور طبی عملہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ حکومت کورونا کے پھیلاوکو روکنے کے لیے تما م وسائل بروئے کار لا رہی ہے کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں بھی قرنطینہ اور آئسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ وینٹلیٹر مزید ٹیسٹنگ کٹس ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کے لیے پی پی ای کٹس حفاظتی ماسک اور دیگر طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے وفد کی جانب پیش کی گئی مسائل کے حوالے سے وزیراعلی نے کہا کہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے کنٹریکٹ مدت میں توسیع کے علاوہ ضلعوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی واک ان انٹرویو کے زریعہ کنٹریکٹ پر بھرتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ڈاکٹروں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی لاک ڈاؤن پر مجبور ہوئے اور کورونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News