Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا، بلاول بھٹو

Now Reading:

عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا، بلاول بھٹو
bilawal

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اب  اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس کی صورتحال پر اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  کورونا کی وباء سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو اب  اپنا رویہ بدلنا ہوگا ۔  آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔انڈیا اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کیے بیٹھا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امیر اور وسائل رکھنے والے ممالک کو غریب اور کم وسائل والے ملکوں کی مدد کرنا ہوگی۔

Advertisement

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ تن تنہا کورونا کا مقابلہ کر سکیں۔وسائل والے ممالک اور عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور صحت کی سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ  پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وبا ءکا مقابلہ کر سکیں۔ہم لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے ذریعے ہی اس وبا ءسے بچ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ   اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے بیٹھ گیا ہے ،ہمارے پاس تو اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤبڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ہے ۔

حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری  نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت  کورونا سے نمٹنے کے لیے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت سے صوبوں کو بہت کم مدد مل رہی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر