Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی ترجیح میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی ہے، چیئر مین این ڈی ایم اے

Now Reading:

پہلی ترجیح میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی ہے، چیئر مین این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی اور طبی سامان کی فراہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات ہوئی ، جس میں بلوچستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کیوجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ن کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور موجودہ حالات میں محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں،بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 قاسم خان سوری نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود بلوچستان کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اور طبی سامان فراہم کیا جائے۔

چین سے بارہ ٹن سامان کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے، این ڈی ایم اے

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور بلا تعطل ضروری اشیاء کی فراہمی کر رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو 4800 ٹیسٹنگ کٹس دی گئی ہیں جبکہ تقریباً 37 ہزار کٹس اسلام آباد میں قائم ریزرو رکھی گئی ہیں، بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی سامان کی فراہمی کی جائے گی۔

چئیرمین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ییہ بھی کہا کہ 6 اپریل تک ایک لاکھ کے قریب ذاتی حفاظتی آلات کے سیٹس جبکہ 15 اپریل تک مزید ایک لاکھ آلات کے سیٹس پاکستان پہنچ جائیں گی۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ دو لیبارٹریز کو اس قابل بنایا جائے تا کہ وہاں دو مزید مقامات جعفر آباد اور گوادر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر