
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نپٹنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عالمی وبائی صورتحال ،بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، آج تک مختلف ممالک سے 12 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ وطن واپسی کے منتظر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اب تک 63 ہزار کے قریب پاکستانی ہمارے پاس رجسٹر ہو چکے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں، ہفتہ وار، 7 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ صوبوں کے تعاون کے ساتھ، ہماری استعداد کار میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا عالمی چیلنج ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے کیلئے، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات سے متعلقہ وضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہميں کرونا وبا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے،آئندہ آنیوالے دنوں میں، احتیاطی تدابیر کو بالخصوص ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا ۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی، معید یوسف نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی شبانہ روز خصوصی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News