وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے میڈیا نے اپنے سماجی پیغامات اور پروگراموں کے ذریعے جس طرح آگاہی مہم چلائی ہے وہ قابل تحسین ہے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے آپ کا مسلسل تعاون درکار ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موجودہ وبائی چیلنج کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ میڈیا کا میں خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے میڈیا کے تعاون کے بغیر ہم آگے بڑھ ہی نہیں سکتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کے بغیر ہم یہ لڑائی جیت ہی نہیں سکتے ، آپ ہمارے ہیرو ہیں جبکہ ہماری پولیس، ہماری افواج، آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو آپ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج ایک دفعہ پھر امتحان کا سامنا ہے آپ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت جو آپ کو اس وبا سے بچنے کیلئے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت مختلف ہدایات دے رہی ہے خدا کیلئے ان پر عمل کیجئے یہ احتیاط آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ روابط کو موثر بنانے کیلئے حکومت نے نیشل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہےاور اس کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایرا کی بلڈنگ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے تاکہ ہم موثر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کے حوالے سے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہبہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نےکل 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ، 4سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے اور ہماری دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم، واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کرونا ٹسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں، پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا توکراچی کیلئےبھی پروازیں کھولیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
